مئی میں مہنگائی 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی
نیوز 360 کی جانب سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 14.37 فیصد رہنے کا امکان ہے
مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔ ادارہ شماریات مہنگائی کے اعداد و شمار جلد جاری کرے گا۔
نیوز 360 کی جانب سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 14.37 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیکس محصولات میں 18 ارب روپے کی کمی ، خزانے پر مزید بوجھ پڑے گا
آٹو اسمبلرز نے موٹرسائیکلوں کی قیمتیں پھر 9ہزار روپے تک بڑھادیں
جنوری 2020 میں مہنگائی کی سطح 14.57 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔اپریل 2022 میں مہنگائی سطح 13.4 فیصد تھی ۔مئی 2021 میں مہنگائی 10.87 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔گزشتہ ماہ کھانے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
نیوز 360 کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں گندم کی قیمتوں میں 17فیصد ،مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16.5فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ ماہ انڈوں کی قیمت 11 فیصد اور پیاز 30 فیصد مہنگی ہوئی۔