پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی
اسد علی میمن دنیا کے ساتوں براعظم میں 7 چوٹیاں سر کرنے کے مشن پر کمربستہ ہیں اور اب تک 4 چوٹیاں سر کرچکے ہیں

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی سب سے بلند چوٹی ڈینالی سر کرلی۔ اسد علی میمن ساتوں براعظموں میں 7 چوٹیاں سر کرنے کے مشن پر کمربستہ ہیں۔
سینئر اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی اسد علی میمن کی ڈینالی پیک سر کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے نیپال کی مکالو چوٹی کو سرکرلیا
پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلیا
فیضان لاکھانی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے شمالی امریکا کی سب سے بڑی چوٹی ڈینالی سر کرلی ہے۔فیضان لاکھانی کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن دنیا کے ساتوں براعظم میں سا چوٹیاں سر کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ وہ اب تک 4 چوٹیاں سر کرچکے ہیں اور اپنے ہدف کے حصول سے صرف 3 چوٹیوں کی مسافت پر ہیں۔
Pakistani mountaineer Asad Ali Memon summits Mount Denali, the highest peak in North America. He’s on mission to complete 7 summits in 7 continents. Denali was his 4th. pic.twitter.com/x4VKa6UWYV
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) May 31, 2022
یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیما دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور سرباز خان نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کی تھی۔شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی ہیں۔
اسی طرح سرباز علی خان نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے 11 ویں چوٹی کو سر کیا ہے۔چند روز قبل ہی سرباز علی خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ایک اور پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کی تھی۔









