پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے کومبو بریکر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا
ارسلان ایش نے ٹیککن 7 میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی جبکہ کنگ آف فائٹرز XV میں تیسری پوزیشن حاصل کی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے امریکا میں منعقدہ ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ”کومبو بریکر 2022 “میں ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمبو بریکر کی جانب سے لاہور کے علاقے داروغہ والا سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش کی فتح کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے نیپال کی مکالو چوٹی کو سرکرلیا
ارسلان ایش نے ٹیککن 7 میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی جبکہ کنگ آف فائٹرز XV میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 26 سالہ نوجوان نے اپنے حریف آر بی اناکن کے ساتھ سینگ پھنسائے اور انہیں شکست دیکر گرینڈ فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
ارسلان نے ٹیکن 7 کے گرینڈ فائنل میں DUSG’s Gen کے خلاف اپنے مشہورکردار Zafina سے کھیلا اور تین روزہ ویڈیو گیمنگ ایونٹ میں اپنے جاپانی حریف کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔
Your #CB2022 Tekken 7 Top 8 Results:
1st: @arslanash95
2nd: @gen0202
3rd: @tk_anakin
4th: @sephiblack
5th: @rangchu123
5th: @shadow20z
7th: @pinya219
7th: @cuddle_core pic.twitter.com/NVHr3MEkMk— COMBO BREAKER (@ComboBreaker) May 29, 2022
پاکستانی ای گیمر نے اس فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایک بار پھر میں نے کر دکھایا، یہ ٹورنامٹ بہت مشکل ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہوں کہ میری پریکٹس کام آ رہی ہے۔
Your #CB2022 Tekken 7 Top 8 Results:
1st: @arslanash95
2nd: @gen0202
3rd: @tk_anakin
4th: @sephiblack
5th: @rangchu123
5th: @shadow20z
7th: @pinya219
7th: @cuddle_core pic.twitter.com/NVHr3MEkMk— COMBO BREAKER (@ComboBreaker) May 29, 2022
واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے میں منعقد ہونے والے کومبو بریکر ایونٹ میں 50 ’فائٹنگ گیمز‘ کو شامل کیا گیا اور دنیا بھر سے تین ہزار کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی۔
پاکستانی ای اسپورٹس چیمپیئن پہلے ہی اپنے شاندار گیمنگ کیریئر میں اب تک تین بڑے ٹائٹل جیت چکے ہیں جن میں سی ای او 2021، ایوو جاپان 2019، اور ایوو 2019 جیت چکے ہیں۔ای ایس پی این نے صدیق کو 2019 میں ا بہترین ای اسپورٹس پلیئر قرار دیا تھا۔









