کیا بابر اعظم اور امام الحق شادی کی ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں؟
یاااللہ یہ وقت ہم پر بھی آنا ہے، امام الحق کی بابر اعظم کیساتھ شادی میں شرکت کے بعد ٹوئٹ، صارفین کی دونوں کھلاڑیوں کے لباس کے انتخاب پر شدید تنقید

کیا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور امام الحق شادی کی ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔ امام الحق کے حالیہ ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کردی۔
امام الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراپنی اور بابر اعظم کی تصویر شیئرکی جس میں دونوں کسی شادی میں شریک ہیں اور کسی گہری سوچ میں گم دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کپتان بابر اعظم کا مثبت کرکٹ کھیلنے کا عزم
بابر اعظم نے بطور کپتان عمران خان کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا
امام الحق نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ شادی کی حالیہ تقریب میں بابر اور میں دنیا کے تمام عظیم شوہروں کے بارے میں سوچتے ہوئے۔اس بات پر بھی حیران ہیں کہ یاااللہ یہ وقت ہم پر بھی آنا ہے۔
Me and Bobs at a recent wedding event thinking of all the azeem husbands in the world 😜
Also wondering Ya Allah ye waqt hm par bhi ana hy😅🤣 pic.twitter.com/GNRVJNK5XS
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) June 1, 2022
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ثابت ہوا کہ لڑکے ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔
Hence proven boys are scared of taking responsibility 😤
— Dani 💙 (@DaneenQaiser) June 1, 2022
تصویر میں بابراعظم نے سیاہ و سفید دھاری دھار کرتا پاجامہ جبکہ امام الحق نے نیوی بلیو سفاری سوٹ پہن رکھا ہے ۔
Tum logo ko waki aik bv ki zarorat ha jo apki dressing sense improve krway mery bhai
— Ashhad Raza (@saba764) June 1, 2022
ٹوئٹر صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کو لباس کے انتخاب پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کسی اچھے ڈیزائنر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ تم لوگوں کو واقعی بیوی کی ضرورت ہے جو آپ کا ڈریسنگ سینس بہتر بناسکے۔









