ٹاپ گن میوریک کی کامیابی پر ٹام کروز کا فلم بینوں سے اظہار تشکر

فلم ٹاپ گن میوریک نے پہلے ہفتے میں 156 ملین ڈالر کے ساتھ میموریل ڈے ویک اینڈ کا ریکارڈ توڑ دیا،افتتاحی ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے والی ٹام کروز کی پہلی فلم بن گئی

ہالی ووڈ کے مشہور  اداکار ٹام کروز نے اپنی فلم ٹاپ گن میوریک کو کامیاب بنانے پر فلم بینوں کا شکریہ اداکیا ہے۔

ٹام کروز کی نئی فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں  اور افتتاحی ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے والی ٹام کروز کی پہلی فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی بحریہ کے جیٹ طیارے فلم ٹاپ گن میوریک میں شامل

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا

ٹام کروز نے ٹوئٹ کے ذریعے فلم کے ناظرین کا شکریہ اداکیا۔ اداکار نے لکھا کہ ہر اس شخص کا شکریہ جس نے ٹاپ گن ماوریک  کودیکھا اور اسے تاریخی افتتاحی ہفتہ بنانے میں مدد کی ۔

واضح رہے کہ ٹام کروز کی  نئی فلم ٹاپ گن میوریک نے پہلے ہفتے میں 156 ملین ڈالر کے ساتھ میموریل ڈے ویک اینڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم  دی ورلڈز  افتتاحی ہفتے میں ٹام کروز کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم تھی جس نے افتتاحی ہفتے میں 6کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹاپ گن مارویک  1986 میں ریلیز ہونے والی ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن کا ہی سیکول ہے۔ فلم میں ٹام کروز نے امریکی بحریہ کے فائٹر جیٹ پائلٹ کا کردار ادا کیا ہے۔جو ماہر ہواباز کے طور پر 30 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد نئے ہوابازوں کی تربیت کیلیے دوبارہ فورس میں شمولیت اختیار کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر