سونیا اور راہول گاندھی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کیلیے طلب

بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی نےکانگریس کی قیادت کیخلاف 9قبل شکایت درج کرائی تھی،ماں بیٹے شیل کمپنی کے ذریعے 300ملین ڈالر کی جائیداد پر غیرقانونی قبضے کاالزام

بھارت  میں مالیاتی جرائم سے نبرد آزما  ایجنسی ”دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  “ نے منی لانڈرنگ کے الزامات  کی تحقیقات کیلیے اپوزیشن جماعت کانگریس  کی  سربراہ سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہول گاندھی کو طلب کرلیا۔

پارٹی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ   نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی کی طرف سے 9 سال قبل درج کرائی گئی شکایت پرسونیا اور راہول گاندھی کو سمن جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدیں پار کرلیں،3 روز میں 10 کشمیری شہید

نبی کریمﷺ کے خلاف متنازعہ ریمارکس: نیشنل کانفرنس کا نوپور شرکا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے اپوزیشن رہنماؤں پر شیل کمپنی  کے ذریعے  300 ملین ڈالر کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کا الزام عائد تھا۔

کانگریس  نے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ رائے عامہ کو انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت کے خلاف گمراہ کرنے کے لیے ایک مکروہ اور بزدلانہ سازش رچی جا رہی ہے،پوری پارٹی اور ہر کارکن  اپنی قیادت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا ،  ہم ملک کی جمہوریت پر ہونے والے اس حملے کا مقابلہ کریں گے اور جیتیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیر بحث اثاثے ایک کمپنی کے تھے جس نے نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع کیا تھا۔ اس  اخبار کی بنیاد 1937 میں راہول گاندھی کے پردادا اور  ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے رکھی تھی۔

سبرامنیم سوامی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ سونیا اور راہول گاندھی  کی ضمانت جلد از جلد منسوخ ہوگی اور انہیں  جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر