قومی کرکٹرز مصباح اور بسمہ میں کیا قدر مشترک ہے؟
دونوں نے کھلاڑیوں نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے

پاکستان مین اور ویمن کرکٹ ٹیم کے دو ایسے ہیرے ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈبنارکھے ہیں۔
جی ہاں بات ہورہی ہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ،سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن بسمہ معروف کی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا بابر اعظم اور امام الحق شادی کی ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں؟
کپتان بابر اعظم کا مثبت کرکٹ کھیلنے کا عزم
اسپورٹس جرنلسٹ مظہر ارشد نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عالمی مردوں کی کرکٹ میں مصباح الحق وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی سنچری کے بغیر5ہزار 122رنز بنا رکھے ہیں۔
Most runs in ODIs without a century
Misbah 5122 (men’s cricket)
Bismah 2812 (women’s cricket)#PakvSL— Mazher Arshad (@MazherArshad) June 1, 2022
مظہرارشد نے بتایا کہ خواتین میں سنچری کے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ایک پاکستانی کرکٹر کو حاصل ہے۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز بسمہ معروف نے بغیر کسی سنچری کے 2ہزار 812رنز بنا رکھے ہیں۔









