پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر کو پھر پر لگ گئے
کاروباری ہفتے کے اختتامی روز حصص بازار میں مندی کے ڈیرے،ہنڈرڈ انڈیکس میں 923پوائنٹس کی کمی ریکارڈ،مارکیٹ 41 ہزار314پوائنٹس پر بند ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 33پیسے اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مہنگا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرے بڑے اضافے کا بوجھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی نہ اٹھاسکی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس923پوائنٹس کی کمی کے باعث 42 ہزار کی حد بھی گنوا بیٹھا۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پھر دباؤ کا شکار ہوگیا۔ ڈالر کی قدر میں انٹربینک میں 33پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے بم نہیں ایٹم بم گرادیا، ایک ہفتے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے اضافہ
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 29ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے
کاروباری ہفتے کے اختتامی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے دن بھر اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں 100 انڈیکس 42ہزار کی حد بھی گنوا بیٹھا۔کاروبار کے اختتام پر 923 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 41ہزار 314 کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب روپے کی قدر میں آنے والا معمولی استحکام بھی برقرار نہیں رہ سکا۔انٹربینک ڈالر 33پیسے اضافے کے بعد197روپے92پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 198روپے کی سطح پر بند ہوا۔









