والد کے انتقال پر نہ رو کر مایا علی کو کیا بھگتنا پڑا؟

درد ہورہا ہے تو رولیں،تکلیف ہورہی ہے تو کہہ دیں،بات بری لگ رہی ہے تو بول دیں، اندر نہ رکھیں، اداکارہ کا مداحوں کو مشورہ

معروف اداکارہ مایا علی نے جذبات کو دبانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ درد ہورہا ہے تو رولیں،تکلیف ہورہی ہے تو کہہ دیں،بات بری لگ رہی ہے تو بول دیں بات اندر نہ رکھیں۔

اداکارہ مایا علی  نےکچھ عرصے قبل  ندا یاسر کے مارننگ شومیں اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ شرکت کی تھی۔اس موقع پر اداکارہ نے جذبات کو دبانے کے نقصانات پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی سے فنکار بھی پریشان

کیا زارا نور عباس کسی غیرملکی پروجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں؟

جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایک مضبوط شخص کے طور پر چیلنجنگ صورتحال سے کیسے نمٹا جائے تو مایا علی نے جواب دیا کہ میرے والد کے انتقال  کے بعد لوگوں نے مجھے اتنا مضبوط کردیا کہ مجھے ایسا لگا کہ میں رو نہیں سکتی، مجھے درد محسوس نہیں ہوسکتا لیکن اس نے مجھے اندرونی طور پر نقصان پہنچایا۔ مجھے اب سروائیکل کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے ناظرین کو مشورہ دیا ہے کہ درد ہورہا ہے تو رولیں،تکلیف ہورہی ہے تو کہہ دیں،بات بری لگ رہی ہے تو بول دیں بات اندر نہ رکھیں ۔

متعلقہ تحاریر