وینا ملک نے سرکاری اشتہارات پر وزیراعظم کو کیا کہہ دیا؟
اداکارہ نے اخبار میں چوتھائی صفحے پر شائع کیے گئے وفاقی حکومت کے اشتہار پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور نامناسب جملہ بھی لکھ ڈالا،فیروز خان نے ٹوئٹ ری ٹوئٹ کردیا

اداکارہ وینا ملک اخبارات میں حکومتی اشتہارات شائع کرنے پر پھٹ پڑیں اور وزیراعظم شہبازشریف کو کھری کھری سنادی۔
اداکار فیروز خان نے بھی وینا ملک کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ انوشے عباسی اداکارہ سارہ علی خان کی نقل کرتی ہیں؟
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟
اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں ایک اخبار میں وفاقی حکومت کی جانب سے شائع کیے گئے اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سرکاری خزانے کے ضیاع پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ایک چوتھائی صفحے پر شائع ہونے والے اشتہار میں صرف وزیراعظم شہبازشریف کی تصویر تھی اور نیچے لکھا ہے بدلنے کو ہیں کروڑوں زندگیاں،دیکھیے کل کا اخبار۔
— Feroze Khan (@ferozekhaan) June 3, 2022
وینا ملک نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایک نامناسب جملہ بھی لکھا جو سنجیدہ ٹوئٹر صارفین کو بھی پسند نہیں آیا۔ایک صارف نے لکھا کہ نہ یہ اشتہار مناسب ہے اور نہ اس ٹوئٹ کے ساتھ لکھا ہوا کیپشن مناسب ہے۔
اداکار فیروز خان نے بھی وینا ملک کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی اور ساتھ میں سر پر ہاتھ مارنے کا اموجی بھی بنایا۔ اب یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فیروز خان نے اموجی وینا ملک کے کیپشن کو دیکھ کر بنایا ہے یا سرکاری خزانے کے بے دریغ استعمال پر بنایا ہے۔