ملک ریاض نے وائرل آڈیو کو جعلی قرار دیدیا،قانونی چارہ جوئی کااعلان

سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کی پیداوار ہے،اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا، پراپرٹی ٹائیکون

ملک  کے معروف پراپرٹی  ٹائیکون ملک ریاض نے سوشل میڈیا پرخود سے منسوب کی جانے والی  وائرل آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف  قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری  کردہ تحریری بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب آڈیو جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کی پیداوار ہے، ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیے

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا اعلان کردیا

مجلس شوری (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل

انہوں نے کہا کہ وہ کسی جماعت کی سیاسی مہمات کا حصہ نہیں بننا چاہتے ، یہ حقیقت ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے ان کی آواز کا غلط استعمال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ان پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے اور اب ان کا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔

معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کریں گے تاکہ جو کوئی  بھی اس میں ملوث ہو اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو کو ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی سے منسوب کیا جارہا ہے ، جس میں بشریٰ بی بی ،عمران خان ،شہزاد اکبر،فرح اور سونے کی انگوٹھی کا ذکر کیا جارہاتھا۔

متعلقہ تحاریر