اداکار عمران اشرف بھی آنجہانی سدھوموسے والا کے مداح نکلے

سدھو موسے والا تم اب بھی میرے دل میں زندہ ہو، عمران اشرف نے مقتول بھارتی گلوکار کے گانے پر ڈانس کی وڈیو شیئر کردی

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کوا یک ہفتہ گزرنے کے بعد  بھی مداح انہیں بھول نہیں پائے۔پاکستانی اداکار عمران اشرف  کے بھی سدھو موسے والا کا مداح ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اداکار عمران اشرف نے وڈیواینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں امریکا میں کسی دوست کے ساتھ گاڑی میں سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سدھو موسے والا کے قاتل بےنقاب ہوگئے

فلم دم مستم میں کس اداکار کے کمسن بیٹے نے ڈیبیو کیا؟

عمران اشرف وڈیو میں بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا گانا سن رہے ہیں اور گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ڈانس کر رہے ہیں ۔عمران اشرف نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ سدھو موسے والا تم اب بھی میرے دل میں زندہ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

اداکار عمران اشرف کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے جسے 13گھنٹے میں 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو گزشتہ ماہ 29 مئی کو بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہر کے میں قتل کیا گیا،سدھو موسے والاکے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے اپنے کینیڈا کے آپریٹو گولڈ براڑ کے ذریعے قبول کی ہے۔

متعلقہ تحاریر