برطانوی بلے باز جوئے روٹ کی وکٹ پر جادوگری کی وڈیو وائرل

وڈیو کے آغاز میں ہی ایک ایسا منظر آتا ہے جسے دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جاتی ہے

برطانوی بلے بازی جوئے روٹ  بلے بازی کے ساتھ ساتھ جادو گری کے بھی ماہر نکلے۔ انگلش بلے باز کی نیوزی لینڈ کیخلاف  لارڈزٹیسٹ کے دوران  وکٹ  پر جادوگری کی  وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں جوئے روٹ  نان اسٹائیکر اینڈ پر کھڑے ہوئے  ہیں اور کیوی باؤلر جیمیسن گیند کرانے کیلیے دوڑنا شروع کرتے ہیں ،وڈیو کے آغاز میں ہی ایک ایسا منظر آتا ہے جسے دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے پر پریشان

حسن علی کی تصویر پر شاداب خان کا طنزیہ چٹکلا

جیمیسن جوں ہی گیند کرانے کیلیے دوڑنا شروع کرتے ہیں نظر امپائر کے برابر میں وکٹ پر کسی  سہارے کے بغیر کھڑے کرکٹ بیٹ پر پڑتی ہے  جسے جوئے روٹ ہاتھ میں تھام لیتے ہیں ۔

وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں کوئی جوئے روٹ کو بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ جادو گر قرار دے رہا ہے تو کوئی انہیں ماہر کرتب باز کہہ رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر