ثانیہ سعید نے کن اداکاراؤں کو ہیروں جیسی دوست قرار دیدیا؟
ضرور میرے بزرگوں نے موتی دان کیے ہوں گے جو اجر میں مجھے ہیروں جیسے دوست ملے،ثانیہ سعید

اداکارہ ثانیہ سعید کا شمار پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار اداکیے گئے ہیں۔
حال ہی میں کانز فلم میلے میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے ایوارڈ جیتا ہے ، اس فلم میں اداکارہ ثانیہ ثانیہ سعید نے بھی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار عمران اشرف بھی آنجہانی سدھوموسے والا کے مداح نکلے
امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ سعودی باشندے سے شادی کریں گی ؟
شاید ثانیہ سعید کی اسی کامیابی کو منانے کیلیے اداکارہ یاسرہ رضوی اور ہاجرہ یامین نے ان کیلیے سرپرائز کیک کٹنگ کااہتمام کیا ۔اداکارہ یاسرہ رضوی نے اس موقع کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
View this post on Instagram
ادکارہ یاسرہ رضوی نے وڈیو کے طویل کیپشن میں لکھا ک ثانیہ سعید جیسی اہم شخصیت کی کامیابی کو منانا واقعی کتنی خوشی اوراعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آخر کار میں نے آپ کو جان لیا ۔
ثانیہ سعید نے ڈھیروں محبتوں سے نوازنے پر اداکارہ یاسرہ رضوی اور اداکارہ ہاجرہ یامین کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ضرور میرے بزرگوں نے موتی دان کیے ہوں گے جو اجر میں مجھے ہیروں جیسے دوست ملے۔ میرے پاس لفظ نہیں ہیں کہ بتا سکوں کہ کیا محسوس کررہی ہوں، بس ایک لمبی سے جھپی۔









