سینیٹر اعجاز چوہدری کاق لیگ پر طنز،مونس الہٰی کا کراراجواب

سینیٹر اعجاز چوہدری نے چوہدری سالک حسین اور شافع حسین کی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے غالب کاشعر بطور طنز لکھ ڈالا، مونس الٰہی نے اعجاز چوہدری کو آزادی مارچ کے موقع پر گرفتاری دینے کا جوابی طعنہ دے مارا

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو حکومت اور اپوزیشن کی اتحادی ق لیگ پر طنز مہنگا پڑگیا۔

ق لیگ میں اپوزیشن کے اتحادی اور پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر رہنے والے مونس الٰہی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو کراراجواب دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا تحریک انصاف 15 جون کے بعد لانگ مارچ کرے گی؟

پرویز الہٰی اور شیخ رشید ، عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

سینیٹر اعجازچوہدری نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں چوہدری سالک حسین اور شافع حسین کی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے غالب کاشعر بطور طنز لکھ ڈالا۔

ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کو سینیٹر اعجازچوہدری کا طنز ایک آنکھ نہیں بھایا،انہوں نے اعجازچوہدری کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کانام لیے بغیر جوابی طنز کیا کہ جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو  پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا تھا۔ناقدین کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے مارچ میں شرکت سے بچنے کیلیے پولیس کو خود گرفتاری پیش کی تھی۔

متعلقہ تحاریر