حرا مانی مداح کیا بنیں ٹاپ گن میورک کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

ٹاپ گن کے مصنف کے خاندان نے پیراماؤنٹ پکچرز کیخلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا

اداکارہ حرا مانی مداح کیا بنیں ٹام کروز کی نئی فلم ٹاپ گن میورک کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ ٹاپ گن کے مصنف کے خاندان نے پیراماؤنٹ پکچرز کیخلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا۔

اداکارہ حرانی مانی نے گزشتہ  روز ٹاپ گن میورک دیکھنے کیلیے سنیما کا رخ کیا تھا، فلم دیکھنے کے بعد اداکارہ نے سیاہ لباس میں اپنی تصویر  انسٹاگرام پر شیئر کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹاپ گن میوریک کی کامیابی پر ٹام کروز کا فلم بینوں سے اظہار تشکر

امریکی بحریہ کے جیٹ طیارے فلم ٹاپ گن میوریک میں شامل

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں  اپنے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آج جب ٹاپ گن میورک دیکھنے کیلیے  تیار ہورہی تھی تو مذمل نے کہا کہ مما آپ ٹام کروز سے ملنے نہیں اس کی فلم دیکھنے جارہی ہیں۔

قارئین بات ٹام کروز کی نئی فلم ٹاپ گن میورک کی ہورہی ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ  فلم کے پروڈیوسر پیراماؤنٹ پکچرز کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے کیونکہ 1986 میں ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن  جس مضمون سے ماخوذ کی  گئی تھی اس کے مصنف کے خاندان نے پیر کو پیراماؤنٹ پکچرز پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا۔

لاس اینجلس کی وفاقی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق پیراماؤنٹ گلوبل یونٹ  نے ایہود یونے کے 1983 کے مضمون ٹاپ گنز کے حقوق ان کے خاندان سے حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

مضمون نگار  ایہود کی اسرائیل میں مقیم بیوہ شوش یونے اور یوول یونائے  نے کہا  ہے کہ پیراماؤنٹ نے کاپی رائٹ قانون کو ناک چڑاتے ہوئے اس  بات کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا کہ مضمون کے کاپی رائٹ  حقوق جنوری 2020 میں ان کے پاس واپس آگئے ہیں ۔

مقدمے میں ٹاپ گن میورک کے کچھ منافع سمیت غیرمتعین ہرجانے کی ادائی اور  پیراماؤنٹ کو فلم  کی مزید تسیم یا مزید سیکوئلز پر کام سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر