سجل علی کی پہلی برطانوی فلم کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟

برطانوی لووکامیڈی فلم جمائما خان ،ٹم بیون اور ایرک فیلنر کی مشترکہ پیشکش ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے بھی جمائما خان نے تحریر کیا ہے

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی پہلی برطانوی فلم ” واٹس لَو گوٹ ٹو ڈُو وِد اِٹ؟“ آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

معروف بھارتی فلمساز شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی برطانوی لووکامیڈی فلم کی کہانی اور اسکرین پلے جمائما خان نے تحریر کیا ہے جبکہ یہ فلم ٹم بیون اور ایرک فیلنر کی مشترکہ پیشکش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز” مس مارول “کی پہلی قسط آج نشر ہوگی

حرا مانی مداح کیا بنیں ٹاپ گن میورک کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

فلم  کی کاسٹ میں سجل علی کے علاوہ شبانہ اعظمی، للی جیمز،ایما تھامسن،شہزاد لطیف،راب بریڈن ،میم شیخ اور عاصم چوہدری شامل ہیں۔فلم  کی تقسیم کار کمپنی اسٹوڈیو کنال نے اعلان کیا ہے کہ فلم  آئندہ برس 27جنوری کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی اس سے قبل بالی ووڈ کی فلم ”موم“ میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔اس فلم میں  معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی نے سجل علی کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر