ایوا بی کا گانا”روزی “ بھی مس مارول کی پہلی قسط میں نشر ہوگیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنا یاری سے مشہور ہونے والی ریپر ایوا بی نےبڑی کامیابی ملنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایوا بی  کا گانا ”روزی“ مس مارول کی پہلی قسط میں نشر ہوگیا۔پہلی پاکستانی اور مسلم سپرہیرو کمالہ خان پر بنائی گئی مارول اسٹوڈیو کی ویب سیریز 8جون کو ڈزنی پلس پر نشر کی گئی تھی۔

کراچی کی قدیم بستی لیاری سے تعلق رکھنے والی ریپر نےبڑی کامیابی ملنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدنان سمیع خان کا اذان سمیع خان کی اداکاری پر ردعمل سامنے آگیا

ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں

مارول اسٹوڈیو کے تحت پہلی مسلم سپر ہیرو  پر بنائی گئی ویب سیریز  مس مارول کی  پہلی قسط میں”کوک اسٹوڈیو سیزن 14 “کے”کنا یاری“ سے شہرت حاصل کرنے والی بلوچ گلوکارہ ایوا بی کا گانا”روزی“ بھی شامل ہے اور انہوں نے اس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور مس مارول میں اپنے گانے کی شمولیت کو اپنے اور ملک کے لیے فخر قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eva B (@iamevaab)

ایوابی نے لکھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں کہ مجھےمس مارول کی پہلی قسط میں جگہ دی گئی۔ مس مارول کا حصہ بنانے پر انہوں نے امریکی موسیقار اور گلوکارہ جنجر شنکر  کاشکریہ اداکیا جس پر امریکی  گلوکارہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور آگے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر