ٹائیگر ووڈز دنیا کے تیسرے ارب پتی کھلاڑی بن گئے

فوربز نے زندگی  بھر کی کمائی کی بنیاد پر امریکی گالفر کی مجموعی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر لگادیا

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز دنیا کے تیسرے ارب پتی کھلاڑی بن گئے۔فوربز نے ٹائیگرووڈز کی زندگی بھر کی کمائی کی بنیاد پر امریکی گالفر کو مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً ایک ارب ڈالر لگایا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی حمایت یافتہ نئی ایل آئی وی گالف ٹور کی جانب سے مبینہ طور پر ناقابل یقین پیشکش  ٹھکرا نے کے باوجود ووڈز  ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایل آئی وی کے سی ای او گریگ نارمن  نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اس معاہدے کی مالیت 9 کروڑ ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی پی ایل کے میڈیا رائٹ کیلئے جیف بیزوس اور مکیش امبانی مدمقابل

وسیم اکرم نے حسن علی کے ناقدین کو بندر قرار دیدیا؟

فتح،انجری، اسکینڈل، ناکامی اور فتح  کے ساتھ نشیب و فراز سے بھرے کیریئر کے دوران 46 سالہ امریکی گالفر نے دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں سے ایک کے طور پر اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔فوربز کے مطابق ٹائیگر ووڈز نے  اپنے 27 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے تنخواہ، انڈورسمنٹس اور دیگر ذرائع سے 1.7 ارب  ڈالر سے زیادہ  کمائے۔

فوربز نے ٹائیگر ووڈز کی زندگی بھر کی کمائی کی بنیاد پر ان کی مجموعی مالیت کم از کم ایک ارب امریکی ڈالر  ہونے کا تخمینہ لگایا ہے جس  کے بعد وہ صرف تین مشہورارب پتی کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔

ٹائیگر ووڈز کے علاوہ اس فہرست میں این بی اے اسٹار لیبرون جیمز بھی شامل ہیں  جنہوں نے متعدد بزنسز میں سرمایہ کاری کرکے اپنی شہرت اور خوش قسمتی کا فائدہ اٹھایا ہے جبکہ تیسرے ارب پتی کھلاڑی امریکا کے مشہور باسکٹ بال  کے کھلاڑی  مائیکل جارڈن  ہیں  جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد این بی اے کی چارلوٹ ہارنیٹس میں بروقت سرمایہ کاری کی بدولت ایک ارب ڈالر کمائے ۔

ٹائیگر  ووڈز نے اپنے کیریئر کی کمائی  اور  مجموعی مالیت کا 10فیصد سے بھی کم گالف سے کمایا ہے۔ان کی دولت کا بڑا حصہ ایک درجن سے زائد برانڈز سے کیے گے معاہدوں سے آتا ہے جن میں گیٹورڈ، مونسٹر انرجی، ٹیلر میڈ، رولیکس اور نائکی شامل ہیں،نائیکی کے ساتھ انہوں نے 1996 میں معاہدہ کیا تھا اور یہ ان کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔

متعلقہ تحاریر