گلوکار فلک شبیر نے اپنی  خوبرو سالی کو جانور کیوں کہہ دیا؟

بے وجہ ان جانوروں کو بھی کچھ کھلا دیا کردو یہ کبھی مانگتے نہیں ہیں لیکن بھوک انہیں بھی لگتی ہے، فلک شبیر نے نور ظفر خان کھانا کھانے کی وڈیو پر مشہور ٹک ٹاک وڈیو کا جملہ چسپاں کردیا

اداکارہ سارہ خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی خوبرو سالی   کو جانور کہہ دیا۔گلوکار کی جانب سےبنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں فلک شبیر کی خواہر نسبتی اور اداکارہ سارہ خان کی بہن اداکارہ نور ظفر خان  کھانا کھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری نے کسے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار قرا دیدیا؟

اداکار عدنان صدیقی نے زندگی میں بزرگوں کی اہمیت بتادی

 

گلوکار فلک شبیر نے وڈیو میں جو آواز استعمال کی ہے وہ ایک معروف ٹک ٹاک وڈیو سے لی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بے وجہ ان جانوروں کو بھی کچھ کھلا دیا کردو یہ کبھی مانگتے نہیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر یہ وڈیو تیزی سےوائرل ہورہی ہے اور اسے 43 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔تاہم کئی صارفین نے فلک شبیر کی حرکت کو نامناسب قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ  ہمیشہ ایسا کیوں سوچتا ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ اس نے نور کو جانور بنادیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ نور کا شوہر آکر فلک شبیر سے بدلے لے گا۔

متعلقہ تحاریر