ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا پرومو جاری

سکس سگما پروڈکشن اورسلمان اقبال فلمز کی مشترکہ پیشکش  فلم لندن نہیں جاؤں گا عیدالاضحیٰ پر پاکستان بھر میں ریلیز ہوگی

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی،مزاحیہ اور ایڈونچر فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا تھیٹریکل   پرومو جاری کردیا۔ فلم کا آفیشل پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔

سکس سگما پروڈکشن اورسلمان اقبال فلمز کی مشترکہ پیشکش  فلم لندن نہیں جاؤں گا عیدالاضحیٰ پر پاکستان بھر میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار فلک شبیر نے اپنی  خوبرو سالی کو جانور کیوں کہہ دیا؟

بشریٰ انصاری نے کسے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا؟

3منٹ 4 سیکنڈ کے پرومو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ  فلم میں ہمایوں سعید  روایتی  پنجاب گھرانے کے  نوجوان ہیں جن کی شادی گاؤں کی لڑکی کبریٰ خان سے طے ہوجاتی ہے تاہم وہ لندن پلٹ  دوشیزہ  مہوش حیات کے عشق  میں مبتلا ہوجاتے ہیں  لیکن وہ اسے گھاس نہیں ڈالتی اور گھروالے بھی ان کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

فلم میں رومانویت، مزاح اور ایڈونچر سب کچھ موجود ہے ۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم  کا پرومو دیکھنے کے بعد بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر جیسے منجھے ہوئے لکھاری نے تحریر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

پرومو کےا ختتام پر ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے منہ سے ادا ہونے والاشعر خلیل الرحمان قمر  کی تحریر کا عکاس معلوم ہوتا ہے اور شعر کچھ یوں ہے کہ

جہاں پر تم کو رکھا تھا وہاں پر ہارٹ ہوتا ہے

محبت سائنس ہوتی ہے پچھڑنا آرٹ ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر