پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی بنکاک میں بڑی کامیابی

انیتاکریم نے بنکاک کے لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی حریف کو چاروں شانے چت کرکے بڑی فتح حاصل کرلی

پاکستان کی پہلی پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے بنکاک،تھائی لینڈ کے کے لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی حریف کو چاروں خانے چت کرکے بڑی فتح حاصل کر لی ہے۔

انیتا کریم پیشہ ایم ایم اے فائٹر ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے اور وہ پہلی پاکستانی ایم ایم اے فائٹر ہیں جنہوں نے بنکاک کے لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی بورڈ آئی پی ایل کے ایک میچ سے سواکروڑ ڈالر کمائے گا

ٹائیگر ووڈز دنیا کے تیسرے ارب پتی کھلاڑی بن گئے

اس نے کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں فیئرٹیکس فائٹ پروموشن کے بینر تلے منعقد ہونے والے مقابلے میں اپنی آسٹریلوی حریف ین ہا کو شکست دی۔ 3 راؤنڈز کے دوران کریم اپنے حریف پر غالب رہی۔ انہیں متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا گیا۔

اپنی جیت کے بعد ایم ایم اے فائٹر نے ٹویٹر پر لکھا  کہ  ایک اور ،الحمدللہ! تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے اور محبت اور تعاون کا مظاہرہ کرنے پر ہر ایک کا شکریہ ۔

اس کے بھائی علومی کریم نے لکھا کہ  انیتا  پاکستان کی واحد اور دنیا کی بہت کم خواتین میں سے ایک جنہوں نے دنیا کے مشہورلمپینی  اسٹیڈیم میں مقابلہ کیا۔

انیتا کریم نے اپنی پہلی پیشہ ورانہ فائٹ 2018 میں لڑی اور وہ پاکستان میں 300 سے زیادہ ایم ایم اے ائٹرز میں سے واحد خاتون ہیں جو ایم ایم اے جنگجوؤں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ فیئرٹیکس ٹریننگ سینٹرپٹایا میں چند سالوں سے تربیت لے رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر