شگفتہ اعجاز کی ٹک ٹاک وڈیو کے ذریعے نواز شریف پر تنقید
دوستو! میاں صاحب جدہ میں بھی رہیں مگر انہوں نے امیر اور غریب میں کبھی فرق نہیں کیا، دونوں کو لوٹا ہے، اداکارہ

اداکارہ شگفتہ اعجاز تحریک انصاف اور عمران خان کے پرزور حامیوں میں شمار ہوتی ہیں اور تحریک انصاف کے مخالف سیاسی رہنماؤں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔
اداکارہ کافی عرصے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیاسی موضوعات پر ڈب اسمیش بناتی آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زارا نور عباس ”مجھے حق ہے“ مہم کا حصہ بن گئیں
حماد شعیب اور مشال خان کے ڈانس کوور کی وڈیو وائرل
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایسی ہی ایک ٹک ٹاک وڈیو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا استہزا اڑانے کی کوشش کی ہے۔
آپکی خدمت میں پیش ہے ایک اور سچی کہانی پر مبنی ویڈیو … ٹائٹل ہے ساریاں نوں لُٹیا اے 😂😂😂@PTIofficial @NoorulHasanTeam@fawadchaudhry @zartajgulwazir pic.twitter.com/b1vR202DuW
— Shagufta Ejaz #StayinLimits (@Shagufta_Ejaaz) July 27, 2022
اداکارہ کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ٹک ٹاک وڈیومیں انہیں کسی مرد کی پنجابی زبان میں ریکارڈ کی گئی استہزائیہ آڈیو پر لب کشائی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ادکارہ کہتی ہیں کہ دوستو! میاں صاحب جدہ میں بھی رہیں مگر انہوں نے امیر اور غریب میں کبھی فرق نہیں کیا، دونوں کو لوٹا ہے۔
وڈیو میں اداکار بہروز سبزواری اور ادکار و ہدایت کار سیفی حسن کو شگفتہ اعجاز کی نقالی پر ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔









