اداکارہ کترینہ کیف نے سہاگ رات کا متبادل پیش کردیا

اداکارہ کترینہ کیف نے کسی وجہ سے سہاگ رات منانے سے محروم رہ جانے والے نوبیاہتا جوڑوں کیلیے نیا حل تجویز کردیا۔
ڈزنی ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے والے کرن جوہر کے پرائم ٹائم شوکافی ود کرن سیزن7 کے پہلے پروگرام میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے شرکت کی تھی۔شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کے دن اتنی تھکی ہوئی تھیں کہ ان میں سہاگ رات منانے کی توانائی باقی نہیں بچی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی برہمسترا بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم
بچہ ہونے سے میری پیشہ ورانہ زندگی پر فرق کیوں پڑے گا؟عالیہ بھٹ
اداکارہ کترینہ کیف نے ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ کافی ودکرن میں شرکت کی تو انہوں نے عالیہ بھٹ کے اس مسئلے کا حل پیش کردیا۔
View this post on Instagram
عالیہ نے سہاگ رات کو ایک افسانہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا نلیکن کترینہ نے مشورہ دیا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہمیشہ سہاگ رات منائی جائے ، یہ سہاگ دن بھی ہو سکتا ہے۔ کرن نے کہا کہ انہیں یہ تجویز پسند ہے۔
شو کے دوران کرن جوہر نے کترینہ سے سوال کیا کہ انہوں نے آخری مرتبہ کس اداکار کا سوشل میڈیا پروفائل دیکھا تھا؟کترینہ کیف نےکہا کہ انہوں نے رنبیر کپور کا پیج دیکھا تھا جس پر شو میں شریک دیگر مہمانوں نے قہقہہ بلند کیا۔
کترینہ اور وکی کوشل نے اس سال کے شروع میں راجستھان میں شادی کی تھی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔









