وسیم اکرم کی سوانح عمری ”سلطان وسیم اکرم“ جلد مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار

آخر میں آپ کو کہانی کی حقیقت اور میرا رخ معلوم ہوجائے گا، وسیم اکرم: سابق فاسٹ بولر کی یادداشتوں کو مشہور آسٹریلوی صحافی اور مصنف گڈین ہیگ نےکتابی شکل دی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ”سلطان وسیم اکرم “جلدقارئین کے ہاتھوں میں پہنچنے کیلیے تیار ہے۔

وسیم اکرم نےاپنی کتاب کا سرورق اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کتاب کی تفصیلات اور اجرا کی تاریخ سے جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان میں ہوں! بابراعظم ری ویو کیلیے امپائر کی جلدبازی پر حیران رہ گئے

میتھیو ہیڈن ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

 

وسیم اکرم نے کتاب کے سرورق کے کیپشن میں لکھاکہ آخر میں آپ کو کہانی کی حقیقت اور میرا رخ معلوم ہوجائے گا۔ وسیم اکرم کی یادداشتوں کو مشہور آسٹریلوی صحافی اور مصنف گڈین ہیگ نےکتابی شکل دی ہے۔وسیم اکرم کی سوانح عمری کو آسٹریلوی پبلشر ہارڈی گرانٹس بکس شائع کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کتاب کا انتظار نہیں کرسکتیں۔معروف فیشن ڈیزائنرعاصم جوفا،معروف میزبان اور کرکٹ کے تبصرہ نگار فخر عالم نے بھی کہا ہے کہ وہ اس کتاب کا انتظار نہیں کرسکتے۔

وسیم اکرم نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کتاب کا اردو سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر نے سوانح عمری میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیوں کا احاطہ کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کتاب میں سابق وزیراعظم اور ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان اور 1992 کےتاریخی ورلڈکپ کے بارے میں بھی بات کی ہے۔کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کتاب میں کرکٹ سے متعلق کچھ اہم نامعلوم واقعات کے متعلق بھی انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر