فیفا ورلڈکپ:کیا نورا فتحی کا لائٹ دی اسکائی شکیرا کے واکا واکا کو پیچھے چھوڑ دیگا؟

قطر میں آئندہ ماہ ہونےو الے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سلسلے میں چوتھا آفیشل ساؤنڈ ٹریک”لائٹ دی اسکائی “جاری کردیا گیا ہے۔
گانے میں مراکش کی بالی ووڈ اسٹار نورا فتحی، اماراتی گلوکار بلقیس، عراقی فنکار رحمہ ریاض اور مراکش کی گلوکارہ منال بنجلیخا نے اپنی آواز اور انداز کا جگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی پاکستانی فوج سنبھالے گی
بی ٹی ایس فیفا ورلڈکپ کیلیے گانے کی تیاری میں مصروف
جمعے کو جاری کیے گئے گانے کی ابتدا میں نورا فتحی،بلقیس،رحمہ ریاض اور منال بنجلیخا شائقین کو آسمان کو روشن کرنے اور اپنے ساتھ شور مچانے کی دعوت دے رہی ہیں ۔
The latest single from the FIFA World Cup Qatar 2022™ Official Soundtrack has just been released! 🚨
‘Light The Sky’ features @BalqeesFathi, Nora Fatehi, Manal, @RahmaRiad and @RedOne_Official ✨
Watch the official music video ⤵️
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) October 7, 2022
نورا فتحی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ آفیشل میوزک کے اپنے ایک حصے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہ باہر آگیا ہے! آفیشل فیفا ورلڈ کپ ساؤنڈ ٹریک”لائٹ دی اسکائی“ ،جسے ریڈ ون نے تیار کیا ہے۔
خواتین کی قوت کی نمائندگی کرنے پر خوبصورت لڑکیوں بلقیس، فتحی ،منال بنچلیخا اوررحمہ ریاض کے ساتھ شور مچائیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے حیرت انگیز اشتراک پر قطارا اسٹوڈیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کے حوالے سے ڈانس چیلنج جلد آرہا ہے۔
View this post on Instagram
بلقیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آفیشل میوزک ویڈیو کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”یہ ایک حیران کن میوزک ویڈیو ہے جسے خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر خوبصورت رحمہ ریاض، نورا فتحی، منال بنچلیخا کے ساتھ بنایا گیا ہے اور اسے ریڈ ون نے تیار کیا ہے“۔
ساؤنڈ ٹریک میں نہ صرف انگریزی بلکہ نورافتحی کی آواز میں ہندی اور مراکش میں بولی جانے والی عربی کے کچھ بول بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ آفیشل ویڈیو میں میدان میں موجود خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا کیونکہ اس میں 2022 ورلڈ کپ کی خواتین ریفریوں کا ایک مختصر کلپ دکھایا گیا تھا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شکیرا نے 2010 میں افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا گانا”واکا واکا“گایا تھاجس نے دنیا بھر میں بے انتہا مقبولیت حاصل کی تھی۔ البتہ فیفا ورلڈکپ 2014 میں جے ایل او اور پٹ بل کی جانب سے گائے گئے” اولے اولا“ (وی آر ون ) فیفا ورلڈکپ 2018ماسکو میں نکی جیم، ول اسمتھ اور ایرا اسٹریفی کا لیو اٹ اپ بھی واکا واکا جیسی مقبولیت حاصل نہیں کرسکے تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا نورا فتحی کا گانا”لائٹ دی اسکائی “شکیرا کے” واکاواکا“ کو پیچھے چھوڑ پائے گا؟ فیفاورلڈ کپ اس سال قطر میں ہوگا اور اس کی افتتاحی تقریب 20 نومبر کو البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔