کراچی میں ونٹر فیسٹیول کا انعقاد

پاکستان میں بچوں کی چھٹیوں اور موسم سرما کی مناسبت سے کراچی کے ڈولمن مال میں ونٹر فیسٹیول منعقد ہوا ہے۔ پاکستان میں موسم سرما اور کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ساتھ آئی ہیں اور زیادہ دیر تک کے لیے پڑی ہیں۔ کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی کاروبار بند ہوگئے اور کئی کو بہت نقصان ہوا ہے۔ لیکن اب اسی میں لوگوں نے اپنی سرگرمیاں بھی بحال کرنا شروع کی ہیں۔

ونٹر فیسٹیول کے دوران پورے مال کو سجایا گیا جس نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مختلف دکانوں نے اپنی مصنوعات پر سیل لگادی۔ لیکن کیا اِس تمام فیسٹیول کے دوران کرونا سے بچاو کےلیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا؟ کیا وہاں واقعی سیل میں قیمت کم کی گئی یا نظر کا دھوکہ تھا۔ یہی معلوم کرنےکے لیے ہماری ساتھی نبیلہ طاہر نے ڈولمن مال کا دورہ کیا اور لوگوں سے اُن کی رائے معلوم کی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

1400 سال قدیم مقبرہ مذہبی تبادلے کا ثبوت

 

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے