امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گاون نیوسوم نے ریاستی سطح پر عام ویکسینیشن مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بڑے شہروں میں کھلے مقامات پر یہ ویکشینیشن لگائی جا رہی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے روزآنہ منعقد ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران دعوی کیا ہے کہ اختتام ہفتہ تک ریاست کے 10 لاکھ افراد کو ویکشین لگا دی جائے گی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکا کی مختلف ریاستوں میں کرونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکا میں ریاستی حُکام اس صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ کیلیفورنیا میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مقصد بھی لوگوں کو اِس مرض سے جلد از جلد محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

ترکی میں سونے کی پیداوار اور پھولوں کی برآمدات میں تاریخ ساز اضافہ

 

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے