انڈس اسپتال کے بعد اب یونیورسٹی بھی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالباری

یونیورسٹی میں میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور فارمیسی سمیت 7 شعبہ جات ہوں گے۔

انڈس اسپتال کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر عبدالباری نے کہا ہے کہ اسپتال کے بعد اب انڈس یونیورسٹی بھی بنا رہے ہیں۔ یونیورسٹی میں میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور فارمیسی سمیت 7 شعبہ جات شامل ہوں گے۔ ڈھائی سے 3 ہزار طلباء یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہوں گے۔

نیوز 360 کے لیے نوجوان سرگرم طالب علم الیان الکریم کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری نے بتایا کہ اسپتال کا خواب 1987 میں دیکھا تھا جو 2007 میں پورا ہوا۔ یہ اسپتال 150 بستروں سے شروع ہوا تھا جو اب 300 بستروں تک پہنچ چکا ہے۔

انڈس اسپتال کے ذرائع آمدن سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ زکوٰۃ اور خیرات پر چلتا ہے۔ زکوٰۃ اور خیرات بہت آتی ہیں لیکن ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا اوپر موجود ویڈیو میں دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

یونائٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ملک میں سرگرمیاں

متعلقہ تحاریر