سینیٹ انتخابات میں (ن) لیگ سارےووٹ لے گی، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں بڑی قباحتیں ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پھر بھی لائی جاسکتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں بڑی قباحتیں اور اگر مگر حائل ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد پھر بھی لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں (ن) لیگ اپنے سارے ووٹ لے گی لیکن پی ٹی آئی کے کچھ کھلاڑی ادھر ادھر ہوسکتے ہیں۔ اُن کے مطابق (ن) لیگ کے 7 ممبران صوبائی اسمبلی پہلے بھی لوٹے ہوچکے ہیں اور پھر اُن کی سرزنش کی گئی تو انہوں نے معافی مانگ لی تھی لیکن اطلاعات کے مطابق وہ پھر سے لوٹے ہونے جارہے ہیں۔

لاہور میں نیوز 360 کے نامہ نگار دانیال راٹھور سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا تفصیلی انٹرویو کیا ہے آپ بھی دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

عائشہ جہانزیب نے جیو اور خبر ناک کیوں چھوڑا؟

متعلقہ تحاریر