ذائقہ 360: تارا بٹ چنے اپنے مالک کی وفات کے بعد بھی مشہور
انتقال کے بعد گاہک آج بھی تارا بٹ کو اُن کی خوش اخلاقی کی وجہ سے یاد رکھے ہوئے ہیں۔
’تارا بٹ چنے‘ کی دکان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت شہر لاہور کی گوالمنڈی میں موجود ہے۔ تارا بٹ خود تو اب اِس دنیا میں موجود نہیں لیکن اُن کے چنوں کی دھوم اب بھی مچی ہوئی ہے۔
باغوں کے شہر لاہور کو عمدہ کھانوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں تارا بٹ کی دکان 45 سال پرانی ہے جس کے چنے اور دیسی مرغ کا شوربا کھانے کے لیے دور دور سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔
تارا بٹ کا 16 جنوری 2021 کو انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے داماد یہ کاروبار سنبھال رہے ہیں۔ مشہور چنے اور دیسی مرغ کے شوربے کی یہ دکان صبح 4 بجے کھلتی ہیں جہاں خریداروں کی قطار لگ جاتی ہے۔
دکان پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ تارا بٹ انہیں اپنے بیٹوں کی طرح سمجھتے تھے۔ جبکہ انتقال کے بعد گاہک آج بھی تارا بٹ کو اُن کی خوش اخلاقی کی وجہ سے یاد رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی دیکھیے









