فرانسیسی زبان سیکھنے میں ناکامی نے ایک کامیاب صحافی کو جنم دیا

 امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی سارہ زمان کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے والد صاحب کی حوصلہ افزائی پر یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان پڑھنی شروع کی لیکن اُس میں وہ بری طرح ناکام ہوگئی تھیں۔ لیکن اُس کے بعد جب اُنہوں نے اپنے شوق کے مطابق صحافت کا شعبہ اپنایا تو کامیابیاں اُن کے قدم چومتی رہیں جو سلسلہ آج تک جاری ہے۔

سارہ زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح امریکا میں خواتین کے لیے صحافت کا شعبہ پھولوں کی سیـج نہیں ہوتا لیکن اُنہیں اِس شعبے میں زیادہ دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

نیوز 360 کی نامہ نگار حنا حسین کو دیے جانے والے انٹرویوں میں اُنہوں نے پاکستانی میڈیا میں بھی ’اچھی آفر‘ کی شرط پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا تفصیلی انٹرویو ضرور دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

لائیو اسٹریمنگ نے ماؤ نسل کی دستکاری کی فروخت کو پر لگا دیے

متعلقہ تحاریر