بزکشی افغانستان کا روایتی کھیل

بزکشی افغانستان  کا روایتی کھیل ہے جس میں کھلاڑی گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کا مقصد بکریوں کی لاشوں کو پکڑنا اور انہیں گول تک پہنچانا ہوتا ہے۔

بزکشی کا کھیل 5 سال قبل افغانستان کی قومی اولمپک کمیٹی نے اولمپکس میں شامل کیا تھا جس کے بعد اسے افغانستان کا روایتی کھیل قرار دے دیا گیا۔ اولمپکس میں شمولیت کے بعد سے گھڑ سوار اور شائقین اس روایتی کھیل کو فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

بزکشی ایک مہنگا اور غیرمنافع بخش کھیل ہے جس کے بدلے میں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ گھوڑوں کی قیمت 2 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز تک ہے جبکہ گھوڑے کے ایک ماہ کے کھانے پر 389 ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

بنگلادیش کے نواحی گاؤں میں خطرناک کرتب

متعلقہ تحاریر