مصر میں قدیم ثقافت کی نمائش میں ہاتھ سے بنی اشیاء کی مانگ

مصر میں قدیم ثقافت کے کاموں اور گھروں کی تزین و آرائش کے 400 مصری کاریگروں نے اپنی بنائی ہوئی اشیاء کو سالانہ ثقافتی نمائش میں رکھوایا ہے۔ یہ نمائش کووڈ 19 کی وجہ سے شدید کساد بازاری کے دوران منعقد کی گئی ہے۔

دا بازار کے نام سے منعقد کی جانے والی اِس نمائش کا انعقاد چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کے ادارے نے کیا تھا۔ نمائش کا انعقاد قاہرہ میں ہوا جو 20 مارچ تک جاری رہے گی۔

نمائش میں مصر کی قدیم ثقافت کی مناسبت سے ہاتھ سے بنی ہزاروں ثقافتی اشیاء رکھی گئی تھیں جن میں چمڑے، کپڑے اور لکڑی کی اشیاء، فرنیچر، گھر کی سجاوٹی اشیاء، ہاتھ سے بنی قالینیں، خواتین کے اشیاء، تانبے کی اشیاء، دستکاری اور باورچی خانے کا سامان شامل ہے۔

نیوز 360 نے اِس موضوع پر ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

غزہ کی پٹی پر شمسی توانائی کے بڑے منصوبے کا افتتاح

متعلقہ تحاریر