مصر نے ونڈ پاور فارمز کے لیے ایک اور صحرا مختص کر دیا

مصر کی وزارت بجلی و قابل تجدید توانائی نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ونڈ پاور فارمز کے لیے مزید 7 ہزار 6 سو مربع کلومیٹر صحرائی علاقہ مختص کر دیا گیا ہے۔

وزارت کا تخمینہ ہے کہ مصر کے ونڈ پاور فارمز کے قیام سے ملک میں قابل تجدید توانائی کی سالانہ استعداد میں 90 ہزار میگا واٹس کا اضافہ ہو گا۔

اس کے مقابلے میں، مصر میں سال 2019 کے دوران 6 ہزار میگا واٹس قابل تجدید توانائی پیدا ہوئی تھی۔

مصر توانائی کی پیداوار کے شعبے میں قابل تجدید توانائی کے حصہ کو 2019 کے 11 فیصد سے بڑھا کر 2035 تک 42 فیصد تک کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

اسی موضوع پر نیوز 360 کی ڈجیٹل ویڈیو دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

لیکمی فیشن ویک 2021 کی جھلکیاں

متعلقہ تحاریر