خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے فلسطینی خواتین کی سائیکلنگ

خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے فلسطینی خواتین نے غزہ کی پٹی میں سائیکلنگ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رانیہ الدور غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان فلسطینی خاتون ہیں جنہوں نے کھیلوں کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ فلسطینی خواتین کے سائیکل نا چلانے کی روایت کو چیلنج کیا جاسکے۔

پنک بائیک نامی اس منصوبے کا مقصد ہے کہ خواتین کے پاس بھی بغیر کسی پابندی کے اظہار کرنے کا حق ہو۔

زیادہ سے زیادہ فلسطینی خواتین کو راغب کرنے کے لیے سائیکلنگ کے اس منصوبے میں 12 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو 18 امریکی ڈالرز کے عوض تربیت بھی دی جائے گی۔

یہ منصوبہ غزہ کی میونسپلٹی کے تعاون سے چلایا جائے گا جو کہ ہفتے میں 5 دن شہر کے وسط میں یرموک اسٹیڈیم فراہم کرے گی۔

نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے ضرور دیکھیے گا۔

یہ بھی دیکھیے

وبائی مرض کے دوران قاہرہ کا روایتی کھانا سحور

متعلقہ تحاریر