فیضان شیخ کبھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے

پاکستان کے معروف اداکار فیضان شیخ نے کہا ہے کہ وہ کبھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے بلکہ پس پردہ رہنا چاہتے تھے۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں فیضان شیخ نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں نام بنانے کے لیے محنت نہیں کرنی پڑی لیکن یہ تاثر غلط ہے۔ میرے دوست میرا مذاق اڑاتے تھے کیونکہ میری والدہ اداکارہ ہیں اور مجھے انڈسٹری میں جدوجہد کرنی پڑ رہی تھی۔

یہ بھی دیکھیے

اداکار علی سفینہ زیادہ اچھے موضوعات پر کام کرنے کے خواہشمند

فیضان شیخ نے کہا کہ میں نے ہدایتکاری کی تعلیم حاصل کی ہے اور میں کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتا تھا۔

فیضان شیخ نے کہا کہ میں پس پردہ رہنا چاہتا تھا لیکن جب تھیٹر کیا تو اندازہ ہوا کہ اداکاری بہت مزے کا کام ہے۔ پھر میں نے اداکاری شروع کی۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں فیضان شیخ نے مزید کیا کہا؟ آپ بھی دیکھیے

متعلقہ تحاریر