پابندیوں میں نرمی کے بعد سیاحوں نے ایربل قلعے کا رخ کرلیا

کرونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد سیاحوں نے عراق کے ایربل قلعے کا رخ کرلیا ہے۔ اس علاقے میں رواں برس عیدالفطر سے قبل کرفیو مکمل طور پر ختم کیا گیا تھا۔

ایربل قلعہ عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان میں واقع ہے۔ تعمیر کے 6 ہزار سال سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی یہ قلعہ زمین سے 30 میٹر بلند ہے اور سیکڑوں دکانوں اور ریسٹورنٹس کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ اسے دنیا کا قدیم ترین مستقل آباد مقام سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سیاحت کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

نیو یارک نئی ماسک گائیڈ لائنز کے بعد کھلنا شروع

کرونا کی وباء کی وجہ سے یہاں غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔ حکام نے وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کیں تھیں تاہم رواں برس عیدالفطر سے قبل ہی کرفیو کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ پابندیوں میں نرمی کے بعد اب ایربل قلعے میں روزانہ سیکڑوں سیاح آتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو‘ نے ایربل قلعے کو 2014 میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے ضرور دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر