100 سالہ نایاب کچھوے کی پیرو کے پارک میں چہل قدمی

کچھوؤں کے عالمی دن پر سیکڑوں افراد نے 100 سالہ نایاب کچھوے کی پیرو کے پارک میں چہل قدمی کا مشاہدہ کیا۔ پیرو کے شہر لیما کے لیجنڈز پارک میں موجود غیر معمولی جسامت کا عمر رسیدہ سینسن نامی کچھوا آج کل عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سینسن کو 1960 میں پیرو لایا گیا تھا۔ کچھوے کے نگران سیگنڈینو بینیٹز کو آج بھی وہ دن یاد ہے جب وہ نوجوان تھے اور انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔

23 مئی کو کچھووں کے عالمی دن پر پارک میں آنے والے سیر بین 100 سالہ نایاب کچھوے سینسن کی جسامت اور وزن کو دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے۔ سینسن کا وزن 220 کلوگرام ہے جو ایکواڈور کے گیلاپیگس جزیرے میں پائے جانے والے کچھووں کا عام وزن ہے۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) نے خبرادر کیا ہے کہ گیلاپیگس کے جزیرے پر موجود کچھووں کی نسل معدومی کے خطرات سے دو چار ہے۔ گیلاپیگس کے جزیرے کو یونیسکو نے عالمی ورثے کا درجہ دیا ہوا ہے۔

نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے ضرور دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

نیو یارک نئی ماسک گائیڈ لائنز کے بعد کھلنا شروع

 

متعلقہ تحاریر