غربت کے خاتمے کے لیے موبائل سیونگ والیٹس کا آغاز
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ’موبائل سیونگ والیٹس‘ کا آغاز کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد کرنا ہے۔
یہ پروگرام 70 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ڈجیٹل اور مالی نظام میں خواتین کی شمولیت پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کو ترقی کا ضامن قرار دیا ہے۔
یہ بھی دیکھیے
جی 20 ممالک کی محفوظ بین الاقوامی سفر کے اقدامات کی حمایت
موبائل سیونگ والیٹس ’احساس پروگرام‘ کا حصہ ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے یہ موجودہ حکومتِ پاکستان کا ایک بڑا اقدام ہے۔ اس پروگرام سے ملک بھر میں لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔
نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔









