ہواوے 2 جون کو ہارمنی آپریٹنگ سسٹم لانچ کرے گا

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ 2 جون کو باضابطہ طور پر اسمارٹ فونز کے لیے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ہارمنی آپریٹنگ سسٹم لانچ کرے گی۔ یہ آپریٹنگ سسٹم مختلف آلات اور حالات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے سب سے پہلے انٹرنیٹ سے منسلک آلات کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔

ووہان یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر چاؤ شیاؤ گانگ کا کہنا ہے کہ ہارمنی او ایس ایک کراس پلیٹ فارم آپریٹنگ سسٹم ہے جو نہ صرف اسمارٹ فون کے لیے، بلکہ تمام آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز) آلات کے لیے ہے۔ یہ او ایس کئی اقسام کے آلات جیسے اسمارٹ فونز، اسمارٹ ٹیبلٹس، سمارٹ ٹی وی، اسمارٹ پہنی جانے والی ڈیوائسز اور اسمارٹ کار وغیرہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

 فائیو جی سے بڑے پیمانے پر براہ راست معاشی پیداور ہوئی

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ آلات کی میموری کا سائز کے بی سے جی بی تک ہوسکتا ہے۔ ہارمنی او ایس موجود ہونے سے یہ تمام آلات سسٹم کے لحاظ سے ایڈوانس ٹول (اعلیٰ درجے کا آلہ) کے طور پر مربوط ہوسکتے ہیں۔

ہواوے کو توقع ہے کہ 2021 کے آخر تک ہارمنی او ایس سے لیس آلات کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی جس میں ہواوے کے 20 کروڑ سے زیادہ آلات شامل ہیں۔

نیوز 360 نے اس موضوع ہپر ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر