کرونا کے باعث ریسٹورنٹس کی بندش سے اربوں کا نقصان

آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ٹوسو ریسٹورنٹ کے مالک بابر نہال نے کہا ہے کہ ’کرونا کی وباء کے دوران ریسٹورنٹس کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے لیکن حکومت کو ہمارے مسائل جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں ٹوسو ریسٹورنٹ کے مالک بابر نہال نے کہا کہ آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد ریسٹورنٹس کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

بے گھر ہونے والے فلسطینی غزہ کی تعمیر نو کے منتظر

کرونا کی وباء کے دوران ریسٹورنٹس کی بندش کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مذاق ہوگیا ہے کہ جیسے کسی کے پاس آن اینڈ آف کا سوئچ ہے۔ آج صبح یہ ہو جائے، رات کو یہ ہو جائے اور کل یہ ہوجائے۔ ہماری انڈسٹری کو سب سے پہلے بند کیا گیا اور لگتا ہے کہ سب سے آخر میں کھولا جائے گا۔

بابر نہال نے مزید کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیے

متعلقہ تحاریر