سدرہ نور نے اسٹیج کو خیر باد کیوں کہا؟

اسٹیج اداکارہ سدرہ نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے نامناسب رویوں اور عزت نہ ملنے پر اسٹیج کو خیر باد کہا ہے۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں اسٹیج اداکارہ سدرہ نور نے کہا کہ میں نے اداکاری کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا جس کے بعد میں نے فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ میرے لیے تھیٹر زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے فلم انڈسٹری پر زوال آیا ہے ویسے ہی اسٹیج انڈسٹری پر بھی جلد ہی زوال آجائے گا کیونکہ پاکستان میں اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری میں اب قابلیت کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ کرداروں کو سفارش پر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

کرونا کے باعث ریسٹورنٹس کی بندش سے اربوں کا نقصان

سدرہ نور نے کہا کہ اگر آپ میں ہنر ہے تو آپ سامنے ضرور آئیں۔ اب سوشل میڈیا کا دور ہے اور آگے آنا مشکل نہیں۔ اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کے لیے فحاشی کی نہیں بلکہ منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ انٹرویو میں دیکھیے

متعلقہ تحاریر