بلغاریہ میں پھولوں کا سالانہ میلہ

بلغاریہ کے شہر کازانلاک میں پھولوں کا سالانہ میلہ منعقد ہوا۔ یہ میلہ بلغاریہ میں ہر سال جون کے پہلے اتوار کو منعقد ہوتا ہے۔

اس دن مقامی لوگ گاتے اور ہورو (روایتی بلغاریہ رقص) کرتے ہیں۔ اس دن سیاحوں کے استقبال کے لیے ایک عظیم پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے گلاب نہ صرف خوبصورتی کی علامت ہے بلکہ اس کی معاشی اہمیت بھی ہے۔ بہت سی خوشبوجات کے لیے گلاب کا تیل ایک اہم جزو ہے۔

یہ بھی دیکھیے

سیکڑوں بگلوں کی جنوبی چین کے دیودار کے جنگل میں ہجرت

بلغاریہ کے رہائشیوں کے لیے گلاب میلہ 2021 زیادہ اہم ہے۔ کرونا کی خطرناک صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو امید ہے کہ سیاحت کا نیا سیزن شروع ہوگا۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر