جویریہ سعود کا عورت گردی میں منفی کردار

پاکستان کی مشہور اداکارہ جویریہ سعود نے 6 سال بعد پاکستانی ویب سریز ’عورت گردی‘ سے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود نے پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اداکارہ نے مارننگ شو کی میزبانی بھی کی ہے تاہم اب انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

عورت گردی نے کئی غلط فہمیوں کو دور کیا، علی خان

جویریہ سعود نے ویب سریز عورت گردی میں منفی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے کردار کا نام شبنم بی بی ہے جو کہ ایک سیاست دان ہیں۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے ویب سیریز میں اپنے کردار اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے دیگر مسائل پر بات کی ہے۔

متعلقہ تحاریر