پڑھائی اور کھیلوں کے درمیان توازن رکھنا مشکل کام ہے، ماہین علیم
پاکستانی نوجوان نیٹ بال کی کھلاڑی ماہین علیم نے بتایا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی نیٹ بال کھیلنا شروع کردیا تھا۔
نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں ماہین علیم نے کہا کہ ’مجھے پہلے کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی تھی۔ لیکن بعد میں باسکٹ بال اور پھر نیٹ بال کی طرف آئی۔‘
ماہین علیم کے مطابق پڑھائی اور کھیلوں کے درمیان توازن رکھنا کافی مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے بین الاقوامی سطح پر نیٹ بال کھیلنا سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ اس سے ہمیں دوسری قوم کے لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس وقت پاکستان میں نیٹ بال کی زیادہ اہمیت نہیں ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر اس کی قدر ہے۔‘
نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں ماہین علیم میں مزید کیا بتایا؟ ویڈیو دیکھیے۔









