ذائقہ 360: لاہور کی مشہور دنبہ کڑاہی

لاہور کے ٹرک اڈے کی لذیذ دنبہ کڑاہی کی خوشبو شہریوں کو یہاں آنے پر مجبور کردیتی ہے۔ نمائندہ نیوز 360 دانیال راٹھور نے اس حوالے سے خصوصی رپورٹ تشکیل دی ہے۔ 

دنبہ کڑاہی کی خاص بات یہ ہے کہ اسے تازہ گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔ الیاس دنبہ کڑاہی کے دکاندار کے مطابق ریسٹورنٹ کا رخ کرنے والے لوگ اپنی مرضی سے کڑاہی کے گوشت کا انتخاب کرتے ہیں۔

لاہور کی اس مشہور اور ذائقے دار دنبہ کڑاہی کو عام چولہے کے بجائے لکڑی پر پکایا جاتا ہے۔ اس خاص قسم کی کڑاہی میں ادرک، لہسن کا پانی، ہری اور کالی مرچ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دنبہ کڑاہی کی فی کلو قیمت 2200 روپے ہے۔

دنبہ کڑاہی کی اور کیا خصوصیات ہیں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیے۔

یہ بھی پڑھیے

ذائقہ 360: تارا بٹ چنے اپنے مالک کی وفات کے بعد بھی مشہور

متعلقہ تحاریر