غبارے نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا دورہ چین منسوخ کروادیا
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاجاً چائنا کا دورہ منسوخ کردیا،امریکی حکام نے کہا ہے واقعہ ہماری خود مختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

جاسوس غباروں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کادورہ چائنا ملتوی کروادیا۔امریکا کے سرکاری حکام نے کہا ہے کہ دورہ منسوخ کرکے حالات خراب نہیں کرنا چاہتے تھے ۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاجاً چائنا کا دورہ منسوخ کردیا تاہم سرکاری حکام نے کہاکہ دورہ ملتوی نہیں کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بی بی سی کی مودی مخالف دستاویزی فلم کے پیچھے پاکستانیوں کا ہاتھ ؟
امریکی حکام نے واضح کیا کہ بلنکن اپنا دورہ منسوخ کر کے حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتے تھےلیکن یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ جاسوس غبارے کا معاملہ مذاکرات پر حاوی ہوجائے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق انٹر ایجنسی پارٹنرز اور کانگریس کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بلنکن کے چین کے سفر کرنے کیلئے اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
سینٹرل فارن افیئر آفس کے مطابق سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اس وقت یہ دورہ منسوخ کرنے کی ضرورت ہے تاہم حالات کے مطابق جلد چائنا کا دورہ کیا جائے گا ۔
چین نے بلنکن کا دورہ ملتوی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سویلین جہاز غلطی سے امریکی حدود میں داخل ہوا جس کے باعث امریکہ نے سیاسی ہنگامہ برپا کر دیا۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی ) کو بتا دیاہے کہ مذکورہ واقعہ ہماری خود مختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بلکل نا قابل قبول ہے ۔
یاد رہے کہ امریکی افواج نے مونٹانا کی حدود میں جاسوس غبارہ مار گرانے کے تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم صدر جو بائیڈن نے خطرات کے پیش نظر اس کی اجازت نہیں دی ۔