چائنا کی ثالثی رنگ لے آئی؛ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال 

ایران کے سرکاری چینل نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کی تیاری کے لیے ملاقات کریں گے

سعودی عرب اور ایران برسوں کی کشیدگی کے بعد تعلقات بحال کرنے پر متفق ہوگئے  ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تصدیق کردی ہے ۔

چائنا کی سہولت کاری کے بعد سعودی عرب اور ایران برسوں کی کشیدگی کے بعد تعلقات بحال کرنے پر متفق ہوگئے تاہم سعودی عرب اور چائنا نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیے

سینئر اسرائیلی حکام  نے کیسے سعودی عرب کے خفیہ دورے کیے؟

ایران کے سرکاری چینل نے  سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ۔ ٹی وی چینل نے چین میں ایرانی اور سعودی سرکاری حکام کے درمیان ملاقات کی وڈیو اور تصاویر چلائیں۔

چائنا میں ہونے والی اس ملاقات میں میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کو ایک سعودی  عہدیدار اور ایک چینی اہلکار  وانگ یی کے ساتھ دکھایا گیا تھا ۔

دونوں ممالک نے اس معاہدے پر چین کے ساتھ ایک مشترکہ کمیونیک جاری کیا، جس نے بظاہر اس معاہدے کی ثالثی کی۔ چینی سرکاری میڈیا نے فوری طور پر اس معاہدے کی اطلاع نہیں دی۔

سعودی عرب کے حکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ ایرانی اعلان کے بعد سعودی میڈیا نے وہی بیان شائع کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی جیلوں میں بلوچ قیدیوں سے جنسی زیادتیوں کا انکشاف

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کی تیاری کے لیے ملاقات کریں گےجوکہ ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی ۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان 2016 سے شدید کشیدگی ہے ۔سعودی عرب کی جانب سے شعیہ عالم دین کو پھانسی دینے کے بعد ایرانی عوام نے سعودی سفارت خانہ نذر آتش کردیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر