امریکی کمرشل بینک سیلیکون ویلی دیوالیہ؛ صارفین کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ

بینک کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ، 2023  کو سیلیکون ویلی بینک کو کیلی فورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل پروٹیکشن اینڈ انوویشن نے بند کردیا ہے جبکہ فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے صارفین  کے بیمہ شدہ ڈپازٹس کی واپسی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے

امریکا کے 16 ویں بڑے کمرشل بینک سیلیکون ویلی نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ سیلیکون ویلی بینک گزشتہ 15 سال کے دوران دیفالٹ ہونے والا پہلا بینک ہے ۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز کو بڑے پیمانے پر قرض دینے والا 16واں بڑا کمرشل بینک سیلیکون ویلی دیوالیہ ہوگیا ہے، بینک نے 10 مارچ بروز جمعہ کو  بینک کے ڈیفالٹ کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے امریکی بینک میں اکاؤنٹ کھول لیا

بینک کی ویب سائٹ پرایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ 10مارچ، 2023  کو سیلیکون ویلی بینک کو کیلی فورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل پروٹیکشن اینڈ انوویشن نے بند کردیا گیاہے ۔

امریکی فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن کے مطابق ڈپازٹرز کو ان کے بیمہ شدہ ڈپازٹس تک رسائی ڈپازٹ انشورنس نیشنل بینک آف سانتا کلارا  سے وصول ہو جائے گی ۔

ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا گیا ہے کہ جب کوئی مالیاتی ادارہ بند ہوتا ہے تو عوام کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی ہے تاہم اکاؤنٹس ہولڈرز کے مسائل  حل کیے جائیں گے۔

فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے ڈپازٹ انشورنس نیشنل بینک آف سانتا کلاراکو سیلیکون ویلی بینک کے اکاؤنٹس ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے  کا کہا گیا ہے ۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز میں مشہور بڑے  کمرشل بینک سلیکون ویلی بینک (ایس وی بی)  اکاؤنٹس ہولڈر کی جانب سے اچانک سے اتنی رقوم نکالی کہ بینک دیوالیہ ہوگیا ہے ۔

سیلیکون ویلی بینک کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے اثاثے فروخت کرنے کی خبروں سے وجہ سے صارفین نے    بے چینی پھیلی جس سے صارفین نے تیزی سے اپنا پیسہ نکال لیا۔

امریکی حکومت نے کمرشل بینک سیلیکون ویلی کے اکاؤٹنس ہولدڑز کو کم از کم ڈھائی لاکھ ڈالرز تک رقم ڈپازٹ کرنے والے صارفین کیلئے گارنٹی فراہم کر رکھی ہے۔

سیلیکون ویلی بینک 1985میں قائم کیا گیا تھا جوکہ امریکا کی11ریاستوں میں اس کی 80 سے زائد شاخیں موجود ہیں۔ بینک کا مکمل انحصار صارفین کے ڈپازٹس پر ہے۔

متعلقہ تحاریر